Asansol

اسی (80)دنوں میں ویسٹ بنگال مدھیامک کے نتائج برآمد

ٹاپ ٹین میں اس بار 50 امیدوار

۔
آسنسول: ویسٹ بنگال مدھیامک 2024 کے نتائج آج مکمل اسی دنوں کے اندر ظاہر کردئے گئے ہیں۔ کونسل کے صدر رامانوج گنگو پادھیائے نے آج صبح منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں مدھیامک کے نتائج ظاہر کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ اس بار اسی دنوں کے اندر ہی ریزلٹ برآمد کئے جارہے ہیں ۔اس بار مدھیامک امتحان کے لئے923363 امیدواروں نے فارم بھرے تھے جن میں910 598 امیدوار شریک ہوئے تھے ان میں 403900 لڑکے اور لڑکیوں کی تعداد508698 ہے۔ اور کامیاب ہونے والے طالبعلموں کی تعداد765252 ہے کامیابی کی شرح صوبائ پیمانے کی 86،31% ہے۔
اس بار کوچ بہار کے رام بھولا ہائ اسکول کے چندراچڈسین نے 693 مارکس لاکر پورے بنگال میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔ نتائج کا دلچسپ واقعہ یہ ہے کہ اس بار ٹاپ ٹین میں رہنے والے طالب علموں کی تعداد50 ہے۔ ان پچاس ٹاپ ٹین میں واحد ایک مسلم لڑکا ہے جسکا مقام ٹاپ سکس میں ہے اور یہ مالدہ کے محمدشہاب الدین علی ہیں جنکا مارکس688 ہے شرح98% رہی ہے۔ ٹاپ ٹین کے دسویں پا ئدان میں شامل 15 کامیاب طالبعلموں کا مارکس 684 ہے جنکی کامیابی کی شرح 97۔71 % رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *