Asansol

جتیندر تیواری کا دعوی,آسنسول میں بی جے پی جیت رہی ہے۔

آسنسول: آسنسول پارلیمانی حلقہ کی گلیوں اور چوراہوں پر بس یہی چرچا ہے کہ یہاں کون ایم پی بننے جارہے ہیں۔ اس موضوع پر ہرشخص اپنے اپنے طور سے تبصرہ کر رہے ہیں۔ کوئ شتروگھن سنہا تو کوئ ایس ایس اہلو والیہ کا پلرہ بھاری بتا رہا ہے۔۔۔اسی درمیان آسنسول کے سابق میئر  اور بی جے پی لیڈر جتیندر تیواری نے اپنے سوشل میڈیا پر بی جے پی امیدوار ایس ایس اہلو والیہ کی جیت کا نہ صرف دعوی کیا ہےبلکہ کتنے ووٹوں سے جیت رہےہیں اس کا اندازہ بھی پیش کر دیا ہے۔ انہوں نے اپبے ایکس ہیبڈل پر لکھا ہےکہ آسنسول پارلیمانی حلقہ کے بی جے پی امیدوار ایس ایس اہلووالیہ 50 سے 70 ہزار کے فرق  سے جیت رہے ہیں۔جتیندر تیواری کے اس بیان سے یہاں سیاسی حلقوں میں اس کا چرچا تیز ہو چکا ہے۔ اس پوسٹ پر کچھ لوگ حمایت میں تاثرات دے رہے ہیں تو کچھ لوگ مخالفت میں تاثرات دے رہے ہیں۔۔
  اصل میں جیت کا دعوی ترنمول کانگریس اور بی جے پی کیطرف سے کیا جارہا ہے۔اس بیچ اس حقیقت سے گریز نہیں کیا جاسکتا ہے کہ انڈیا گٹھبندھن کے سی پی آی ایم نامزد امیدوار  جہان آرا خان یہاں کی ہار جیت میں ایک زبردست فیکٹر بن کر ابھرے گی ۔بہرکیف کون جیتے گا کون ہارے گا اس کا فیصلہ 4 جون کو اس وقت ہو جائے گا جب ای وی ایم کے باکس کھولے جائیں گے۔اور اسی دن کہیں خوشی کہیں غم کا نظارہ دیکھنے کو ملے گا۔تب تک ہمیں انتظار کرنا پڑےگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *