Durgapur

ممتابنرجی اور ابھیشیک بنرجی کےپوسٹرپرگوبرلگائےجانےپر تناو



آسنسول: درگاپور کے 21 نمبر وارڈ کے شارداپلی میں لگے ایک انتخابی پوسٹر پر ممتابنرجی اور ابھیشیک بنرجی کی تصویر پر گوبر لگائے جانے کی واردات کو لےکر علاقے میں تناو کا ماحول ہے۔آج دوپہر 12.30 بجےاس علاقے کے ترنمول لیڈر تاپس ساہا نے کہا کہ یہ واقعہ بےحد افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وو ختم ہوچکا ہے۔تمام لوگوں نے اپنے اپنے حق رائے دہندگی کا استعمال کیا ہے اس سے کوئ فرق نہیں پڑتا کس نے ترنمول کو دیا کسنے سپی آئ ایم کو اور کس نے بی جے پی کو دیا ہے۔ لوگ جو مرضی کسی ووٹ دے سکتے ہیں.لیکن وزیر اعلی ممتابنرجی اور ابھیشیک بنرجی کے پوسٹر پر گوبر مل دینا یہ غلط بات ہے۔غلط حرکت ہے۔ یہاں کچھ ایسے غیر سماجی افراد ہیں جو کچھ کام تو کرتے نہیں ہیں، مفت میں راشن کا چاول کھاتے ہیں،انک بیویاں دوپہر میں انکو بھات دیتی ہے، ممتا دیدی ذریعہ  دیئے گئے بارہ سو روپے اور لکشمی بھنڈار سے آی رقوم سے خاندان چلا لیتے ہیں اور یہی چند افراد بی جے پی ذریعہ شراب کے لئے5000 ہزار روپے ملنے والی رقم سے مد مست ہوکر ایسی اوچھی حرکت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب قصورواروں کی شناخت کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ہم نے پولس کو اس کی اطلاع دی ہے وہ اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *