Asansol

رانی گنج: نوجوان کی موت کے بعد دو محلے میں جھڑپ


آسنسول: رانی گنج کے وارڈ نمبر 90 کے ہیل بستی ڈوم پاڑہ علاقے میں ایک نوجوان کی خودکشی کی واردات سے تناو کا ماحول ہے۔ ڈوم پاڑہ علاقے کے لوگوں نے الزام لگایا ہےکہ اس نوجوان نے اپنی بے عزتی کی وجہ سے خودکشی کا قدم اٹھایاہے۔یہاں کے لوگوں کا کہناہےکہ باوری پاڑہ میں اس نوجوان کو پیٹاگیا تھا اسے بے عزت کیا گیاتھا۔جس کے بعد اس نے خوددکشی کی ہے۔ خودلشی کی خبر پاتے ہی پولس جائے وقوع پر پہنچی جہاں پولس کو محلے کے افراد گیراو کر کے احتجاج شروع کیا اور مطالبہ کرنے لگے کہ قصورواروں کو گرفتار کیا جائے۔
.  پولس نے مشتعل لوگوں  کو سمجھانے کی کوشش کی کہ اسی درمیان جب مشتعل افراد کا ایک گروہ پڑوسی محلے میں حملہ کرنے کے مقصد سے دوڑنے لگے تو پولس نے انہیں کسی طرح روک کر اسہیں محلے میں واپس کیا۔جائے وقوع پر بےحد تناو ہنوز ہے۔بڑی تعداد میں پولس کا پہرہ لگایا گیا ہے۔
.  واردات کی خبر پاتے ہی بورو چیئر میؑن مجمل شہزادہپہنچے اور بتایا کہ یہاں اج ایج نوجوان نے لودکشی کی ہے۔انہوں نے پولس کو ضروری کارروائ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ پولس اب جانچ کرے گی کہ خودکشی کی اصل وجہ کیا ہے۔اس سے زیادہ اس واقعے کی انکے پاس جانکاریاں نہیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *