Asansol

دانشگاہ اسلامیہ ہائ اسکول میں کیرئیر کونسلنگ کا اہتمام



آسنسول: ملی رپورٹ کے مطابق آج دانشگاہ اسلامیہ ہائ اسکول میں درجہ XI سائنس، کامرس اور آرٹس میں داخلہ لینے والےطالب علموں کے لئے کیرئیر کونسلنگ کی گئ۔ اس کے ساتھ ساتھ درجہXI کے نئے داخلہ لینے والے طالبعلموں کا استقبالیہ  درجہ XII کے طالبعلموں کی جانب سے کیا گیا۔پروگرام کا آغازکلاس XII کی طالبہ سافیہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس موقع پر  مہمان خصوصی کی حیثیت سے ماسٹرسید نعمت اللہ نئ بستی فری پرائمری اسکول اور سردار رب نواز صارم سابق ہیڈ ٹیچر رحمانیہ فری پرائمری اسکول تھے۔دیگر اساتذہ کرام میں محمد شہباز عالم، آصف سعید، ظفر اقبال،سید ندیم، آفاق احمد،ممتاز عالم،انجار احمد، محمد ساجدعالم موجود تھے۔انکے علاوہ اسکول ہذا کے ڈائریکٹر الحاج عبد الروف، سکریٹری محمد مسرور عالم، بلال حسن اور ہائر سکنڈری شعبہ کے پرنسپل حسن ممتاز نے طلبا و طالبات کے لئے اپنی نیک خوا ہشات کا اظہار کیا۔مہمانوں کی طرف سے ہونے والی کیرئرکونسلنگ سے طلبا و طالبات بے حد مستفیض ہوئیں۔نظامت کے فرائض ماسٹر محمد سجادعالم نے انجام دئیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *