Asansol

کوئلہ اسمگلنگ معاملہ: آسنسول سی بی آئ کورٹ میں چارج کی تشکیل نہیں ہو سکی

تین ملزمان کی غیر حاضری کے سبب ۔اگلی شنوائ 3 جولائ کو





آسنسول:آسنسول کی خصوصی سی بی آئ کورٹ میں آج کوئلہ اسمگلنگ معاملے میں ملزمان کے خلاف چارج طئے کرنے کی تاریخ تھی۔لیکن 3 ملزمان کی غیرحاضری کے سبب چارج طئے نہیں کیا جاسکا ۔آخرکار آج جج راجیش چکرورتی نے اس معاملہ کے لئے اگلی شنوائ 3 جولائ کے ہونے کی رائے دی۔ اسی دن اب چارج طئےکرنے کو کہا گیا ہے۔اس کے علاوہ جج نے چارج شیٹ میں نامزد سبھی لوگوں کو حاضر رہنے کی ہدایت دی ہے
غور طلب یہ ہے کہ اس معاملے کی چارج شیٹ میں 43 افراد کے نام ہیں۔CBI کے تفتیشی افسر امیش کمار سنگھ سمیت کئ وکلاء آج عدالت میں صبح سے ہی حاضر تھے۔وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکلوں کو اب تک کیس کی کاپی نہیں ملی ہےاس کے علاوہ چارج شیٹ میں 43 ملزمان میں سے جئےدیومنڈل، اور نارائن نندا اس دن عدالت میں حاضر نہیں تھے انک کے وکیلوں کا کہنا ہے کہ علاج کے سبب وہ غیر حاضر رہےہیں۔اس لئے آسنسول CBI اسپیشل کورٹ میں آج چارج طئے نہیں کئے گئے۔ اگکی 3 جولائ کو دوبارہ کورٹ بیٹھےگی۔آج شنوائ کے بعد وکیک ابھشیک مکھرجی نےبتایا کہ دو افراد کی غیر حاضری کےسبب آج چارج طئے نہیں ہو پاسکا ہے۔ اب اگلی شنوائ 3 جولائ طے پائ یے۔
آج کورٹ میں انوپ ماجی عرف لالہ، وکاش مشرا سمیت 40 ملزمان موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *