Asansol

آسنسول کے مشہور تاجر کی خودکشی

آسنسول: آج صبح آسنسول آسنسول گاوں میں رہنے والے رڈ کےمشہور تاجر پلاش رائے نے اپنے ایک نئے گھر میں خودکشی کرلی ہے۔تاجر پالش رائے جہاں ایک تاجر تھے وہیں ترنمول کانگریس پارٹی سے ان کا تعلق گہراتھا۔پارٹی کے کاموں ہمیشہ فعال نظرآیا کرتےتھے۔اس کی خودکشی کی خبر پر سبھی حیران ہیں کہ آخر اس نے خودکشی کیوں کی۔آسنسول دکھن تھانہ پولس خبر پاتے ہی جائے وقوع پر پہنچی اور لاش کو پھنسی کے پھندے سے اتارکرپوسٹ مارٹم کے لے آسنسول ضلع اسپتال میں لے گئ۔اس کی غیرفطری موت کی خبر سے علاقے میں سوگوار کی فضا چھائ ہوئ ہے۔
بتایا جات ہے کہ آج صبح معمول کے مطابق باہر ٹہلنے کے کئے آئے اور اپنےچند لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر چائے بھی پی۔گپ شپ بھی کی اسکے بعد وہ خریدے گئےنئے گھر جاکرانہوں نے پھانسی لگا لی۔ انہوں نے یہ قدم کیوں اٹھایا اس پر سبھی حیران ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *