Asansol

جے ایم پبلک اسکول کے بچوں کا سائنسی نمایش پروگرام۔

آسنسول (شکیل انور)جے ایم پبلک اسکول جہانگیری محلہ و شیر تالاب کا نمایشی پروگرام ساتھ ہی ساتھ بچوں کا رنگا رنگ پروگرام منعقد کیا گیا جسمیں
٨ پروجیکٹ جہانگیر ی محلہ اور ٦ پروجیکٹ شیر تالاب کے بچوں نے تیار کیا۔۔٨ پروجیکٹ کو سبجیکٹ کے حساب سے عربی اردو انگریزی حساب اور ساینس کے پروجیکٹس تیار کۓ گۓ تو دوسری طرف درجہ سوم کے طلبہ نے ٢ چہارم کے ٢ پنجم اور ششم کے ایک ایک پروجیکٹ دوسرے برانچ کے بچوں نے اپنے اساتذہ کی نگرانی میں تیار کیا ۔۔۔ماڈل میں خانہ کعبہ۔۔تاج محل۔۔واٹر پولیوشن۔۔گلوبل وارمنگ۔۔سولر سسٹم۔۔ٹسلہ کول۔۔ادو کے متضاد الفاظ۔۔ انگلش کے پارٹس آف اسپیچ۔۔چڑیا خانہ ۔۔لاي فای۔۔سیو ارتھ کے ماڈل قابل دید تھے
مہمانان اکرام میں ڈاکٹر نہال احمد صاحب پروفیسر مولانا آزاد یو نیورسیٹی ،پروفیسر عمران صاحب مولا نا آ زاد یونیورسٹی،مفتی زبیر احمد قاسمی (قاضی شریعت آ سنسول)وارڈ کو نسلر فنصبی عالیہ،ماسٹر سلام صاحب،ماسٹر حیدر صاحب،ماسٹر آصف صاحب،ماسٹر محفوظ عالم ،ڈاکٹر نذرامام ،حاجی وجیہ الدین جمال صاحب،حافظ مکرم،مفتی عامر عبداللہ،حاجی اکرم صاحبان کے علاوہ گارجین اور سامعین کی بڑی تعداد آخر تک موجود رہی۔مہمانوں نے تمام پروجیکٹ کی خوب سراہنا کی اور بچوں اور اسا تذہ کی محنت پر داد دیا۔
پروگرام کو کا میاب بنانے میں اسکول کے ڈایرکٹر مولانا فردوس احمد صاحب ، ماسٹر عزیر احمد،ماسٹر مبشر،مولانا سلطان,مفتی الیاس صاحب پیش پیش رہے۔
اول دوم سوم اور چہارم آنے والے بچوں کو دیدہ زیب ٹرافیوں سے نوزا گیا وہیں پروگرام میں حصہ لینے والے ہر بچے کو میڈل دیۓ گۓ ساتھ ہی ساتھ انکو گايڈ کرنے والے اساتذہ کو مہمانوں کے ہاتھوں میڈل دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *