Asansol

روپ ناراِئنپور پولس کو ملی کامیابی

اسلحہ سمیت نوجوان گرفتار



آسنسول( شکیل انور)روپ نارائن پور پولس کو آج اس وقت بڑی کامیابی ملی جب موٹرسائکل سے جارہا ایک نوجوان آتشی اسلحہ سمیت پولس کے ہاتھوں چڑھ گیا۔ گرفتار نوجوان بدوت دھیبر بنگال جھارکھنڈ سرحد کے دومدوہا گاوں کا رہنے والاہے۔ گرفتار نوجوان سے کارتوس بھری ایک پائپ گن بر آمد کیا گیا۔ اس کے علاوہ کئ انڈرائڈ موبائل اور موٹر سائکل برآمد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 18 نومبر کی شام چیتل ڈانگہ علاقے میں روپ نارائن پولس تھانہ انچارج معین الحق کی قیادت میں تلاشی مہم چلائ اسی دوران پولس نےشیشوکیندر کے پاس ایک مشکوک نوجوان جو موٹرسائکل سے گزر رہاتھا اسے روکا۔ تلاشی لینے پر اس کے پاس سے کارتوس سے بھری پائپ گن برآمد ہوئ۔ بدوت دھیبر کو موٹرسایکل سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ اس معاملے میں پولس نے ایک ایف آئ آر درج کر لیا ہے۔ تفتیش کے دوران پولس کو پتہ چلا کہ ملزم کوئ مجرمانہ واردات کو انجام دینے کے مقصد سے نکلا تھا۔ پولس کی اس کارروائ کو مقامی گاوں والوں نے بڑی ستائش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *