AsansolDurgapurWest Bengal

انڈال موڑسروس روڈپرسڑک حادثہ میں ای سی ایل ملازم کی موت۔


مشتعل عوام نے سروس روڈ کی ناکہ بندی



آسنسول(شکیل انور) انڈال موڑ کے سروس روڈ پر آج دوپہر 53 سالہ ای سی ایل ملازم گنگارام رائے کی ای سی ایل کے ڈمپر سےدھکا لگنے کے سبب موت ہوگئ۔اس جانکاہ حادثہ پر عوام بےحد مشتعل ہوکر سروس روڈ کو جام کر دیا۔ خبر پاتے ہی آسنسول درکاپورپولس کمشنرئٹ کے انڈال تھانہ کے پولس عملے،ای سی پی ٹریفک توہین چودھری جائےواردات پر پہنچ کر مشتعل عوام کو سمجھانے میں لگے۔مگر عوام کا مطالبہ تھا اس جگہ قومی شاہراہ اتھاریٹی کی جانب سے کچھ ایاکیا جائے تاکہ اس جگہ ہورہے سڑک حادثے پر قابو پایاحاسکے۔اس کے بعد پولس افسران نے قومی شاہراہ اتھاریٹی سے یہاں بمپر بنانے کی ہدایت دی۔خبر ہےکہ اتھاریٹی نے عوام کے اس مطالبے کو منظور کیا اس کے بعد مذکورہ ناکہ بندی اٹھالی گئ۔
بتایا جاتا ہے کہ مہلوک گنگارام سروس روڈ سے انڈال بازار کی طرف موٹر سائکل سے جارہاتھا کہ اسی اثنا ای سی ایل کا ایک ڈمپر توازن کھوتے ہوئے اسے دھکا ماردیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اسے فوری طور پر درگاپور محکمہ اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔مہلوک انڈال کےبھادر گرام کا باشندہ تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *