Asansol

اترکاشی میں زیر تعمیر سرنگ میں پھنسے40 مزدور 9 روزسے

کول انڈیانے ای سی ایل سے مدد چاہی، مہابیر کولیری


آسنسول(شکیل انور) اتر کاشی میں زیر تعمیر سرنگ کا ایک حصہ دھنس جانے کے حادثے میں گزشتہ 9 دنوں سے یہاں 40 مزدور پھنسے ہوئے ہیں۔ان مزدوروں کو زندہ نکالنے کے لئےوزارت کوئلہ نے کول انڈیا کے ڈایرکٹر کو ہدایت دی ہےکہ وہ ای سی ایل کے ساتھ رابطہ کریں کہ مہابیر کولیری میں 1989 ہوئے کان حادثہ میں پھنسے 65 مزدور کو تین دنوں کے بعد کس تدبیر کو بروئےکار لا کر زمین کے اندر سے نکانے میں کامیابی ملی تھی۔ بتایا جارہاہے کہ اس وقت کی تدبیر کو استعمال میں وزارت کوئلہ لانا چاہتا ہے۔یاد رہے کہ اسوقت مہابیر کولیری میں پھنسے مزدوروں مسٹر گل نامی ایی سی ایل افسر نے حادثی سے کچھ فٹ دور سرنگ بنائ تھی اور کیپسول کے ذریعے مزدوروں کو برآمد کیا تھا۔اترکاشی حادثہ میں بھی یہی حکمت عملی اپنانے کے لئے ڈریل مشین کی فراہمی کی بابت مد د طلب کی گئ ہے۔ای سی ایل نے بتایا کہ ساری معلومات فراہم کردی دی گئ. ساتھ ہی اسوقت ڈریل مشین ایک پرائیوٹ کمپنی سے دستیاب کی گئ تھی اس سے بھی بات کرادی گئ ہے باقی کام کول انڈیا یا وزارت کوئلہ کرے گی۔اور دریں اثنا یہاں سے کام کرنے والے مزدوروں کو بھی اترکاشی بھیج دیا گیا ہے۔کل سے یہاں مہابیر کوئلری میں ہوئے کامیاب کوشش کی طرز پر سرنگ میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے کا بچاو ورک شروع کردیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *