رام مندرکےافتتاح سےقبل ہی خوشی میں سناتنی سینا کا پد یاترا جتیندر تیواری کی قیادت میں
پولس اورسینا کے کارکنوں میں بے حد بحث آشرم موڑ کے پاس
بی جے پی کونسلر چیتالی تیواری اور دو بی جے پی کونسلر سمیت کئ افراد لئےگئے پولس حراست میں
آسنسول (شکیل انور)ابھی تو رام مندر کا افتتاح ہونا باقی ہے مگر ابھی سے رام مندر کے افتتاح کے قبل بی جے پی اور سناتنی سینا کے کارکناں خوشی سے شرشار ہیں۔اس خوشی میں آج سناتنی سینا کے کارکنوں کا بی جے پی لیڈر و سابق میئر آسنسول کارپوریشن جتیندر تیواری کی قیادت میں آشرم موڑ سے ایک پد یاترا نکالنے کےلئے بڑی تعداد میں بی جے پی کے پمدردان و ممبر اور سناتنی سینا کےمرد وخواتین جمع تھیں۔اس سے قبل کے پدیاترا شروع ہوتا بڑی تعداد میں پولس افسران وعملے بھی موجود تھے اور وہاں پر بطور احتیاطی اقدامات کے پیش نظربریکیڈ لگا دی گئ تاک یہ جلوس شہر میں داخل نہ ہوسکے۔بریکیڈ لگائے جانے پر پدیاترا میں شامل بی جے پی لیڈران اور سینا کے کارکنوں کے ساتھ بےحد بحث ہوتی دکھا دی اور پولس کے ساتھ دھکم دھکی بھی ہوئ۔پولس اس بات پر مستعد تھی کہ جلوس آگے نہ بڑھے۔بالالخر پولس مشتعل لوگوں کو حراست میں لیناپڑا۔ اس سلسلے میں پولس نے جائے وقوع سے بی جے پی کونسلر چیتالی تیواری اور دو بی جے پی کونسلر سمیت کئ افراد کو حراست میں لے کر کےپولس وین کے ذریعہ تھانے کی جانب لے گئ۔
