ٹی ریلوےاسٹیشن کےاحاطے میں آتشزدگی کی واردات
آسنسول( شکیل انور) کلٹی ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں رکھے ہوئے کیبلس اور دیگر اشیاجات میں آج صبح زبردست آگ لگ جانے سے افراتفری کا ماحول پیداہوا۔آتشزدگی کی خبر پاتے ہی دمکل کی دو فائرانجنیں جائے وقوع پر پہنچ کر گھنٹوں کی کوششوں پر آگ پر قابو پانے میں کامیاب رہیں۔ اس واردات کی خبر پھیلتے ہی ریلوے افسران جائےوقوع پرپہننچ گئے۔اور حالات کاجائزہ لیا۔ ریلوے افسرسن واقعہ کی تحقیقات میں جٹ گئے۔جائے وقوع پر آر پی ایف عملے تعینات کر دئے گئے ہیں۔
