ایچ ایل جی میں نرسنگ اینڈ پارامیڈکس تربیتی ادارہ کاقیام
آسنسول(شکیل انور)آسنسول کے HLGمیں نرسنگ انسٹٹیوٹ ااینڈ پارا میڈکس تربیتی ادارہ کا قیم عمل میں لایا گیا۔آج اس ادارہ کے آغاز پر شفلتا( کامیابی) کے عنوان سے ایک خاص پروگرام کیا گیا۔اس خاص پروگرام کا مقصد یہ تھا کہ نوجوان لڑکوں میں نرسنگ جیسے نیک پیشے کے تئیں بیداری لانا تھا.
. یہاں موجود ڈاکڑوں نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ اندرون ملک سمیت بیرون ملک میں بھی تجربہ کار نرسوں کی تعداد بے حد کمی ہےاور اگر کوئ نوجوان اس پیشے سے منسلک ہونا چاہتا ہے تو اس کے لئے نہ صرف ہندوستان میں بیرون ملک میں بھی بہت مواقع حاصل ہوسکتے ہیں۔اس کے مدنظر سفلتا نامی یہ پروگرام شروع کیاگیاہےتاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان اس ادارہ سے جڑ سکیں۔ نرسنگ کورس دوطرح ہیں ایک ڈپلومہ کورس اور دوسرا گریجویشن جہاں دسویں کلاس پاس کرکے ڈپومہ کورس میں داخلہ لیا جاسکتاہے۔ جبکہ گریجویشن کورس کے لئے بارہویں درجہ کاپاس ہونا ضروری ہے۔-