Asansol

ہاٹن روڈ کوجام سے نجات دلانے کی تدبیر کو لےکر ڈپٹی میئر ابھیجیت گھٹک اور چیئرمین امرناتھ چٹرجی کا دورہ


آسنسول (شکیل انور) آسنسول کارپوریشن کے چیئرمین امرناتھ چٹرجی اور ڈپٹی میئر ابھیجیت گھٹک کی قیادت میں کارپوریشن کی ایک اعلی ٹیم نے شہر کے ہاٹن روڈ علاقہ کادورہ کیا۔اپنے اس دورےمیں ٹیم نے راستے کے کنارے لگیں دکانوں کے مالکان سے بات چیت کر کے ہدایتیں دیں کہ وہ اپنی دکانوں کواس طرح سے لگائیں کہ پیدل چلنےوالوں کو کوئ دقت نہ ہواور ٹریفک جام نہ ہو۔انہوں نے اس دورے کے دوران یہ بھی بتایا کہ ٹوٹو اور آٹو پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے اور شہر کو جام سے نجات دلانے کےلئے ہر وہ کام کیا جائےگا جس سے لوگوں کوسہولت مل سکے۔ٹوٹواورآٹو والوں کو بھی جلد ایک ہدایت جاری کی جائے گی۔
یاد رہے کہ ہاٹن روڈ کا ہمہ وقت جام رہنے سے لوگوں کو آنے جانے میں کافی پریشانی ہوتی ہے ۔راستےکےایک طرف دکانیں تو دوسری طرف ٹوٹو کی بھیڑ ان دونوں سے راہگیروں کو آمدورفت میں بڑی دقتوں کا سامنا ہورہا ہے۔جس کے سبب لوگں میں کارپوریشن کے تئیں بدگمانی کا پیداہونا فطری امر ہے۔چند دن قبل اس راستے کو جام سے نجات دلانے کے لئے میئر بدھان اپادھیائے نے اس علاقہ کا دورہ کیا تھا اور اپنے اس دورے کے دوران ہی انہوں نے ان دکانداروں کو جو راستے کو قبضہ کر کے اپنی دکانیں لگائے ہوئے ہیں سخت ہدایت دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ راستے سے اپنی دکانیں ہٹالیں ورن کارپوریشن جام ہٹانے کے لئے سخت کارروائ کرے گا۔اس کے بعد کارپوریشن کے ذریعہ مائکنگ بھی کرائ گئ ہے اور انہیں چند روز کی مہلت بھی دی ہے۔آج کارپوریشن کی اعلی ٹیم کا دورہ میئر کی توجہ کی پیشقدمی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *