AsansolWest Bengal

آسنسول اور برنپور میں کوئلہ کےغیرقانونی کاروبار کے معاملے میں سی بی آئ دوبارہ حرکت میں

پراناہاٹ کے CISF عملہ شیامل سنگھ کے گھر پر CBI کا چھاپ

۔ذرائع کے مطابق ایک فرد کو حراست میں لیا سی بی آئ نے


آسنسول:گزشتہ چند مہینوں سے مرکزی ایجنسیاں کی بنگال کے چند علاقوں میں کوئلہ کے غیرقانونی کاروبار پر کافی سرگرم دکھائ دے رہی ہیں۔اس سلسلے میں اس عیر قانونی کوئلے کے کاروبار سے منسلک افراد کے خلاف کارروائیاں کی گئ ہیں۔سرکاری کمپنی ECL بھی اس سے الگ نہیں ہے۔ECL کے کچھ عملے کےخلاف کارروائیاں بھی کی گئ ہیں۔
آج CBI نے برنپور کے پراناہاٹ میں واقعCISF عملہ شیامل سنگھ کے محل نما گھر پر CBI کا چھاپہ ہونے کی خبر ملی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ چھاپہ کے دوران انکے گھر پر کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں تھی ایسا گمان لگایا جارہا ہے کہ سی بی آئ کے پاس کوئلے کے غیرقانونی کاروبار میں شیامل سنگھ کے خلاف چندپختہ جانکاری موجود ہیں اس لئے سی بی آئ نے عدالت سے اس چھاپہ ماری کے لئے اجازت حاصل کی تھی۔اور اجازت ملتے ہی CBI نے آج انکے گھر پر چھاپہ ماری کی ہے۔ذرائع کے مطابق سی بی آئ نے اس مہم کے دوران ایک شخص کو حراست میں بھی لیا ہے۔آج کی مہم سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ سی بی آئ ایک بار پھر سے کو ئلے کے غیر قانونی کاروبار کو لے کر آسنسول اور برنپور میں حرکت میں آگئ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *