جموریہ آئرن فیکٹری حادثہ۔
5 زخمی مزدوروں میں ایک کی مبینہ افسوسناک موت
۔آسنسول(شکیل انور) کل رات جموریہ کے آئرن فیکٹری میں لوہے کا کھولتا گرم رقیق مادہ مزدوروں پر گرجانے سے شدید زخمی ہوگئے۔خبروں کے مطابق اس حادثہ میں ایک شخص کی موت اور چار مزدور کے شدید زخمی ہونے کی خبر ہے ۔ ان چار زخمیوں کو رانی گنج کے ایک نجی اسپتال میں بھرتی کرایاگیاجبکہ ایک کو درگاپور کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
خبروں کے مطابق جموریہ کے ایکڑا صنعتی علاقہ میں واقع گگن اسپانج آئرن فیکٹری لوہے کے ابلتے ہوئےرقیق مادہ گرنے سے 5 مہاجر مزدور زخمی ہوئےتھے۔خبر کے مطابق اس حادثے میں ایک کی موت بھی ہوئ ہے۔جسکانام کشن کیسری جو جموریہ بازار کا رہنے والاہے۔شفٹ انچارج بہار کے جموئ ضلع کےگنگٹی باشندہ دھرمندر مشرا،اترپردیش کے بلیا بالوپور باشندہ دیویندر کمار یادو،بہار کر سیوان باشندہ رام رتن رام اور رانگنج کے ایسٹ کالج باشندہ وویک کمار گوند کو رانیگنج کے نجی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔دوسری طرف بہار کے بانکاضلع کےبھاگپور باشندہ پپویادو کو درگاپور کے اسپتال میں بھرتی کرایاگیاہے
ترنمول ٹریڈیونین لیڈر کا کہنا ہے کہ رات کو یہ حادثہ چھپایاگیا تھا آج صبح میڈیا میں یہ خبر آنےکے بعد مقامی لوگوں کو اس حادثے کاپتہ چلا۔یہاں بہتر سیکورٹی کی طرف متعدد مرتبہ یاددہانی کے باوجود کوئ مثبت اقدام کی جانب مالک فیکٹری کی طرف سے نہیں اٹھایا گیا ہے۔
. ایم ایل اے اگنی مترا پال نے کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ یہاں بار بار حادثہ ہوتا ہے اس کے باوجود کوئ دھیان نیں دیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کی بنیادی ضرورتیں مزدوروں کو یہاں فراہم نہیں کرایاجاتاہے۔مزید بھاجپا لیڈر اگنی متراپال نےکہا ہے کہ وہ نائٹ شفٹ کے حاضری کھاتہ کو دیکھنا چاہ رہی ہے مگر انہیں فیکٹری کی طرف سے نہیں دکھایا گیا۔انہوں نے کہا کہ انہیں پتہ چلا ہے کہ محکمہ جنگلات کی طرف سے اس حادثہ کے خلاف جموریہ تھانے میں ایف آئ آر درج کرایا گیا ہے بتایا کہ جب وہ یہاں پہنچیں تو دیکھا کہ اس سنگین حادثہ پر ایک نوجوان شخص میڈیا کو قابو میں کرنے کی کوشش کر ریا تھابعد میں انہں پتہ چلا کہ وہ شخص یہاں کے ایم ایل اے ہرے رام سنگھ کے بیٹے تھے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو ایم ایل اے کے بیٹے سے ڈر نہیں ہے اور نہ خاموش ہو کر بیٹھ جا ئےگی۔اس حادثہ میں مرنے والے پریوار کو اور زخمی ہونے والے مزدوروں کو ہر حال میں معاوضہ دینا ہوگا.اگنی مترا پال نے کہا ہے کہ کارخانہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جس شخص کی موت ہوئ ہے اس کے ساتھ اس حادثہ کا کوئ لینا دینا نہیں ہے اسے دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوئ ہے۔