Asansol

شاعر معراج احمدمعراج کو صدمہ۔والدہ محترمہ کی رحلت


آسنسول(شکیل انور) یہ خبر ادبی حلقے کےلئے باعث رنج و غم ہوگی کہ کلٹی کے مشہور و مقبول نوجوان شاعر معراج احمد معراج کی والدہ محترمہ صالحہ خاتون کا گزشتہ 14 دسمبر کی شام 5 بجے انتقال پرملال ہوگیا۔اطلاع کے مطابق 15 دسمبر بعد نماز جمعہ مرکزی قبرستان کلٹی میں ںسپردخاک کی گئیں۔نماز جنازہ میں ادباء و شعراء سمیت بھاری تعدار میں افراد نے شرکت کی۔مرحومہ اپنے پیچھے شوہر، چار بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑ گئ ہیں۔ یاد رہے کہ شاعر معراج احمد معراج کے والد محترم محمد نظام الدین صاحب ابھی الحمداللہ با حیات ہیں۔آپ اپنے وقت کے مشہور فٹبالر کی حیثیت سے کافی مقبول ہیں۔انکی اہلیہ کی رحلت سے پورا اہل خاندان غم سے نڈھال ہے۔ دعا ہے کہ اللہ انکے اہل خاندان کو صبر و تحمل سے نوازے اور مرحومہ کو جنت میں اللہ تعالی اعلی مقام بخشے۔ آج بروز اتوار مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے انکی رہائش گاہ پر قل خوانی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں مدرسے کے حفاظ کرام اورمقامی افراد اچھی تعداد میں شامل ہوکر مرحومہ کی مغفرت کےلئے دعائیں کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *