AsansolWest Bengal

شبیندھوادھیکاری ذہنی مریض ہیں۔انہیں علاج کی ضرورت ہے


آسنسول میںIT ریڈ پر شوبیندھوادھیکاری کے عجیب بیان پرترنمول لیڈر داسو کا بیان




آسنسول(شکیل انور) آسنسول میں رانی گنج کےسابق ایم ایل اے محمد سہراب علی،دھرمپور کے مشہور تاجر سیدامتیاز احمد اور پراناہاٹ کے سابق سی آی ایس ایف عملہ مہندر شرما کے گھروں پر انکم ٹیکس محکمہ کی جانب سے چلی اچانکچھاپہ
ماری مہم کے دوران انکم ٹیکس کے چھاپہماروں کوانکے گھروں سے کیا برآمد ہوئے اس جانبمحکمہ ہذا کی جانب سے کوئ خلاصہ ہنوز نہیں کیا گیا تاہم بھاجپالیڈر و اپوزیشن لیڈر شوبیندھوادھیکاری نے اتر بنگال میں منعقدہ ایک سیاسی جلسے سے خطاب کرتے ہوے یہ اظہار کردیا کہ آسنسول میں IT ریڈ میں انکم ٹیکس کے عملے نے ترنمول لیڈر سید محمد امتیاز کے گھر سے 100 کروڑ روپےبرآمد ہوئے ہیں۔بھاجپا لیڈر کے اس بیان نے یہاں زبردست طور سے سیاسی سطح پر. سنسنی پھیلادی۔ اس سلسلے میں ترنمول کانگریس آسنسول کے قدآور لیڈر شیواداسن داسو نے فوری طور ہر شوبیندھوادھیکاری کے بیان کو مضحکہ خیز بتایا اور کہا کہ شوبیندھو کو کس طرح اندر کی باتوں کی جانکاری ہوئ جبکہ انکم ٹیکس کے افسران کی جانب سے ریڈ مکمل ہونے ہر کیا برآمد ہوئے اس سلسلے میں انکا کوئ بیان سامنے نہیں آیا۔۔مسٹر داسو نے کہا کہ شوبیندھوادھیکاری کے اس بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے مزید یہ کہا کہ شوبیندھو کس بنیاد پریہ کہہ رہے ہیں کہ سید محمد امتیاز ترنمول لیڈر ہیں؟ جبکہ وہ ترنمول پارٹی کے ممبر بھی نہیں۔اورنہ ہی کبھی انکو ترنمول کے جلسے اور جلوسوں میں حاضر دیکھا گیا۔ داسو نے کہا کہ اصل میں شوبیندھو ادھیکاری ذہنی مرض کے شکار ہیں ۔انہیں اب علاج کی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ریڈ کے بعد انکم ٹیکس کے افسران نے کوئ بھی بیان ذمہداری کے ساتھ نہیں دیا تو اس چیز کی خبر انہیں کیسے ملی؟ داسو نے کہا کہ بنگال کے عوام شوبیندھو کو اور انکے اوٹ پتآنگ باتوں کو اب سنجیدگی نہیں لیتے ہیں۔ ان کے لئے میرا مشورہ ہےکہ وہ اپنے دماغ کا علاج کرائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *