کارپوریشن کا421روپےکابجٹ
آسنسول(شکیل انور) آسنسول میونسپل کارپوریشن کا بجٹ آج میئر کارپوریشن بدھان اپادھیائے نے پیش کیا۔2024اور2025معاشی سال کے لئےبجٹ پیش ہونے والی میٹنگ کی صدارت حسب روایت چیئرمین امر ناتھ چٹرجی نے کی۔میئربدھان اپادھیائے نےبتایا کہ آج پیش ہونے والے بجٹ میں شہر کو خوبصورت بنا نے کے منصوبے پر زیادہ دھیان دیا گیا اور کارپوریشن کے ملازموں کے مفاد کا بھی خیال کیا گیا ہے۔انہاوں نے بتایا کہ شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے گاروئ ندی کے دونوں طرف لائٙوں کا بندوبست کیا جائے گا مگر اس سے قبل س ندی کی صفائ کے پہلے مرحلے میں 65 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔انہوں نےیہ کہا کہ یہ کام ایچ ایل جی اسپتال سے لےکرکلیان پور ہاوسنگ تک کیا جائےگا۔۔ایچ ایل جی موڑکی تزئین کاری کی جائےگی جس میں 25 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔۔پینے کا پانی منصوبہ پو امروت2.0سے130 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔وہیں سولڈ ویسٹ پر17 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے.انہوں نے مزید بتایا کہ آر سی ایچ میں تعینات 33 سیکورٹی گارڈ کے لئے انکی کم از کم تنخواہ2400 سے بڑھاکر5000روپے کی جارہی ہے۔وہیں کارپوریشن کے کسی ورکر کی موت ہو جاتی ہے تو ہا 5 سال نوکری کرنے کے بعد سبکدوشی لیتا ہے تو اسے یک مشت ڈھائ لاکھ روپے دئے جائیں گے۔