Asansol

ہائ ماسٹ لائٹ کے لئے (SAIL) سیل اور( AMC) کارپوریشن کے درمیان ٹکراو۔



آسنسول(شکیل انور)اسپات نگری برنپور میں ایک ہائ ماسٹ کے نصب کو لے کر سیل آئ ایس پیSAIL-ISP اور آسنسول کارپوریشن Asansol Munipal Corporation کے دمیاںن ٹکراو ہونے کے سبب ٹاوں کے شہریوں کے مفاد کے لئے ہورہے کام میں رخنہ پڑ جانے کے سبب سیل آئ ایس پی کے خلاف شہریوں میں بے حد ناراضگیاں پائ جانے لگی ہیں۔
  اس سلسلے میں ترنمول کونسلر اشوک ردرا نے بتایا کہ یہاں کارپوریشن کے ذریعہ شہروں کی سڑکوں کو روشن رکھنے کے لئے ایک ہائ ماسٹ لائٹ نصب کیا جارہا تھا کہ سیل انتظامیہ نے پہلے بتایا کہ اس ہائ ماسٹ کے لئے سیل کے ذریعہ لائٹ کی سپلائ کا کوئ بندوبست نہیں کی جائے گی۔جس پر جب کارپوریشن کے انجینئر نے سیل کو یقین دلایا کہ ٹھیک ہے اس ہائ ماسٹ کی لائٹ کی سپلائ ویسٹ بنگال الکٹرک سپلائ کارپوریشن کرے گی۔اس کے بعد جب اس جگہ ہائ ماسٹ کے نصب کےلئے تعمیری کام شروع کیا گیا تو پھر اس وقت بھی یہ کہہ کر سیل کی طرف سے رکاوٹ ڈالی گئ کہ کام فورا بند کیا جائے ورنہ سیل جائے وقوع پر مرکزی فورسیز کے جوان بھیج کر کام کو رکوادی جائے گی۔اشوک ردرا نے اس واقعہ کی جانکاری دیتے ہوئے مزید کہا کہ اس بار سیل نے کہا کہ وہاں سے ایک پانی کی پائپ لائن گزر رہی ہے اس لئے  کام بند کر دینے کی دھمکی دی  کہ اگر کام جاری رہا تو مرکزی فورسیز کے جوانوں کو بھیج کر کارروائ کی جائے گی۔مسٹر ردرا نے بتایا کہ وہ خود اس علاقے کے شہری ہیں اور وہ اچھی طرح جانتے ہیں اس قدیمی پائپ سے اب پانی کی سپلائ بالکل ہی نہیں ہورہی ہے۔مسٹر ردرا نے یہ الزام لگایا کہ سیل کو ٹاونشپ کی ترقی کے لئے الگ سے فنڈ مختص کی جاتی ہے مگر سیل شہر اور شہریوں کی ترقی کا کوئ کام نہیں کرتی ہے۔انہوں نے مزید الزام لگاتے ہوئےکہا کہ جب سیل انتظامیہ سے الگ سے اس معاملے پر بات چیت ہوئ تو وہ قبول کرتے ہیں کہ ان پر سیاسی دباو ہے.وہ لوگ اس طرح کی رکاوٹ ڈالنے پر مجبور ہیں۔اور ہائ ماسٹ لگانے کا کام الیکشن کے بعد کیاجائے اشوک ردرا نے کہا کہ ترنمول کانگریس بی جے پی کی طرح نہیں ہے کی وہ چناو کو دیکھتے ہوئے کام کرےگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *