آٹھویں مرحلے کے دوارے کیمپ میں آج تک اس ضلع میں 27000 درخواستوں میں16000 درخواستوں کو منظوری بھی مل چکی
آسنسول(شکیل انور)اندنوں ہورے مغربی بنگال میں ریاستی سرکار کی طرف سےآٹھویں مرحلے کے دوارے کیمپ جہاں لگے ہوئے ہیں وہیں15 دسمبر سے اس پسچھم بردھمان ضلع میں بھی ریاستی سرکار کے 36 فلاحی منصوبوں کو لے کے دوارے کیمپ لگائے جارہےہیں۔
پسچھم بردوان ضلع کے ڈی ایم ایس پنابلم نے آج ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ آج تک ییاں لگے دوارےکیمپوں میں تقریبا ایک لاکھ افراد آئے ہیں ۔36 فلاحی منصوبوں سے فائدہ لینے کے لئے 27000 درخواستیں آچکی ہے جنمیں 16000 درخواستوں پر فوری طور سےکارروائ کرتے ہوئے منظوری بھی دےدی گئ ہے۔ان درخواستوں پر سروس دینے کا کام پہلی جنوری سے شروع بھی ہو جائےگاجو 31 جنوری تک جاری رہےگا۔۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کیمپوں میں ہیلپ ڈیسک بھی لگائے گئے ہیں تاکہ کیمپوں میں آنے والے کو یہاں سے مدد مل سکے اس کے علاوہ ان کیمپوں میں ہیلتھ کیمپ اور خون عطیہ کیمپ کا بھی نظم کیا گیا ہے۔