AsansolWest Bengal

دوارے کیمپ میں ریاستی نوڈل افسر ریشمی سین کا دورہ


آسنسول(شکیل انور) آج بارابنی علاقے کے جام گرام پنچایت سے منسلک آڈوٹوریم میں منعقدہ دوارے کیمپ میں ریاستی سرکار کی نامزد نوڈل افسر ریشمی سین کا دورہ ہوا۔ یاد رہے کہ اس دوارے کیمپ میں جہاں ریاستی سرکار کے 36 فلاحی منصوبہ سے عوام کو براہ راست فائدہ کی حصولیابی کے لئے درخواستیں لینے کا سلسلہ جاری تھا وہیں اس کیمپ میں ایک خون عطیہ کیمپ بھی منعقد کیا گیا تھا۔اس کیمپ میں بھی نوڈل آفسر تشریف لے گئیں اور معائنہ کے بعد اپنی خوشی کا اظہار کیا۔اس خون عطیہ کیمپ سے خود نوڈل افسر نے کیمپ میں آنے والے لوگوں سے درخواست بھی کی کہ وہ اپنے خون کا عطیہ اس لئے کریں کہ دو بوند خون کسی انسان کو زندگی بھی بخش دیتا ہے۔ اس موقع پر آسنسول ضلع اسپتال کے سپر نٹنڈنٹ ڈاکٹر نکھل چندراداس وبارہ بنی پنچایت سمیتی کے صدراسیت سنگھ و دیگر علاقائ لیڈران و نمائندے بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *