Asansol

آل انڈیا پیام انسانیت فورم آسنسول یونٹ کی طرف سے ضلع ہسپتال میں مریضوں کے درمیان 600 ناشتہ کے پیکٹ تقسیم

آسنسول ‌۔دلوں کو دلوں سے جوڑنے کے مشن اور انسانوں کو انسانوں سے ملانے اور آپسی محبت میں اضافہ کے مشق کے تحت آل انڈیا پیام انسانیت فورم اسنسول یونٹ نے آج 23 دسمبر 2023 بروز سنیچر حسب سابق ضلع ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور ان کے درمیان ہارلکس، بسکٹ، موڑھی وغیرہ کے کل 600 پیکٹ تقسیم کیے یاد رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے مسلسل تنظیم کی جانب سے ریلوے اسٹیشن کے قریب ہر سنیچر کو رات کے وقت کھانا (ویج بریانی )کی شکل میں تقریبا 250 پیکٹ بھی تقسیم کی جا رہی ہے . حضرت الحاج مولانا محمد نسیم قمر صاحب ندوی بانی و ناظم مدرسہ خدیجۃ الکبری للبنات آسنسول کی سرپرستی اور محمد تنویر ذکی صاحب کی قیادت میں آج کے پروگرام کو کامیاب بنانے والوں میں مفتی محمد ہشام ندوی، مولانا محمد اکرام الرشیدی، مولانا محمد مجاہد اشاعتی، مفتی محمد شمیم الدین، مولانا محمد اشرف علی مظاہری، حافظ سید محمد اخلاق، ماسٹر محمد اصف، ماسٹر محمد شاہنواز، ماسٹر محمد شکیل، قاری محمد قمر الاسلام، حافظ مولانا فہیم نیر، حافظ محمد اسرار، حاجی محمد سرفراز ،حاجی محمد شمیم، محمد حسن کمال، محمد شکیل لال گنج وغیرہ نے اہم کردار ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *