Asansol

الحاج سید آل حسن ہاشمی کی رحلت

file photo


آسنسول : یہ خبر حلقہ احباب میں افسوس کے ساتھ پڑھی جائےگی کہ آسنسول ریلپار نیامحلہ کے بزرگ شخصیت و فیض عام مستورات سلائ کڑھائ تربیتی مرکز کے سرپرست و آسنسول کارپوریشن کی سابق کونسلر شاہینہ پروین کے والد محترم جناب الحاج سید آل حسن ہاشمی اب اس دنیا میں نہیں رہے۔جناب آل حسن ہاشمی ادھر چند مہینوں سے بےحد علیل تھے۔ انکی عمر لگ بھگ 88 سال تھی۔پسماندگان میں اہلیہ،ایک بیٹی اورپانچ بیٹے ہیں۔ایک بیٹا ڈاکٹر سدن پاکستان میں سکونت پذیر ہیں ۔
مرحوم سید آل حسن ہاشمی صاحب اپنی رحلت سے ایک برس قبل تک مکمل طور سے صحتیاب تھے۔اور ریلپار کے سماجی و ادبی اور دینی مجلسوں میں پورے جوش و خروش کے ساتھ شامل رہا کرتے تھے۔آپ آسنسول ایسٹرن ریلوے سے ریٹائرڈ یافتہ تھے۔ اطلاع کے مطابق کل سنیچر کے دن تدفین کا عمل کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *