Asansol

اے آئ مجلس اتحاد المسلمین(AIMIM)میں سماجی کارکن منصورعالم کی شمولیت



آسنسول(شکیل انور)آج اے آئ اتحادالمسلمین بردوان ضلع شاخ کے دفتر قمرپور میں برنپور کے سماجی کارکن منصورعالم کی قیادت میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے لگبھگ40 افراد اے آئ ایمآئ ایم میں شامل. ہوئے۔
ان تمام شامل ہونے والے افراد کو پارٹی ضلع صدر دانش عزیز نے اے آئ ایم آئ ایم کاپرچم ہاتھوں میں تھماکر پارٹی میں شامل کیا۔منصور عالم برنپور رحمت نگر سے تعلق رکھتے ہیں۔ منصور عالم نے کہا کہ یہ پارٹی مظلوموں کو انصاف دلانے میں حق کے ساتھ کام کرتی ہے اور چند مہینوں سے دیکھ رہا ہوں کہ ضلعی صدر دانش عزیز کی قیادت میں یہ پارٹی لاچار اور مظلوموں کے ساتھ کھڑی رہتی ہے اور دانش عزیز کی تحریک سے متاثر ہوکر ہم نے آج اس پارٹی کو جوائن کیا ہے تاکہ ہم بھی ان کی قیادت میں غریب مظلوموں کی حمایت اور ان کے حق میں کام کر سکیں۔اس موقع پر پارٹی کے ضلع نائب صدراعزاز احمد اور پارٹی کے یوبالیڈرشاید منصور سمیت پارٹی کے درجنوں ورکرس موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *