Asansol

راشن دکانداروں کا آج سے آل انڈیا اسڑائک شروع



آسنسول(شکیل انور)آج سے ملک گیر سطح پر راشن دکانداروں کا راشن بند ہڑتال شروع۔یا درہے کہ ملکی سطح پر آج سے شروع ہونے والے اس ہڑتال سے 80 لاکھ راشن کارڈہولڈروں کاراشن سے متاثرہونے کا امکان ہے۔ملک گیر سطح پر شروع ہونے والے اس ہڑتال میں آسنسول،برنپور اور کلٹی کی بھی تمام راشن دکانیں بند نظر آئیں۔
یاد رہے کہ آج کلٹی، برنپور اور آسنسول کے تمام راشن ڈیلرس آسنسول میں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک اینڈ سپلائ آفس میں صبح 8 بجے سے جمع تھے۔اس موقع پر آسنسول ڈیلرس ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری مہیش شرما نے کہا کہ 16 نکاتی مطالبے کو لے کر آل انڈیا راشن ڈیلرس فیڈریشن کی طرف سے غیر معینہ مدت کے لئے آل انڈیا اسٹرائک کی گئ ہے۔اس سے قبل ایک میمورںڈم مرکزی سرکار کو دے کر اس کی اطلاع دے دی گئ ہے ساتھ ہی 29 دسمبر کو مغربی بنگال محکمہ خوراک کولکاتا کے سامنے ایک دھرنا کا ہروگرام کیا گیا تھا وہاں بھی ایک میمورنڈم دیکر ریاستی محکمہ کو اطلاع دے دی گئ ہے کہ جب تک ہمارے مطالبے منظور نہیں ہونگے تب تک یہ ہڑتال جاری رہے گی۔مہیش شرما نے بتایا کہ کمیشن میں اضافہ کا مطالبہ بہت مہینوں سے کیا جارہا ہے مگر اب تک راشن ڈیلرس کو پرانا کمیشن دیا جارہاہے۔ہینڈلنگ نقصان کے لئے ہمارا مطالبہ ہے ایک کوئنٹل میں کم از کم 1 کیلو گرام ہینڈلنگ لوس دی جائے مگر سرکار کی طرف سے محض 200 گرام فی کیونٹل دی جارہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ابھی جو کمیشن دی جارہی ہے اس میں ایک خاندان کی روٹی روزی چل نہیں سکتی ہے لہذا اب راشن ڈیلروں کے سر دیواروں سے لگ چکی ہیں۔ہمارادونوں سرکاروں سے مطالبہ ہے کہ وہ کمیشن میں اضافہ کریں تاکہ راشن دکاندار اس مہنگائ کے دور میں اپنے خاندان کاپیٹ پال سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *