Asansol

ساتا گاوں میں پانی کی قلت کو لےکر سڑک پر اترے۔میئر نے مظاہرین سے مثبت بات کی۔


آسنسول(شکیل انور)آج ساتا گاوں کے لوگوں نے پینے کا پانی کے مطالبے کو لے کر سڑک پر اترےاور مظاہرہ دکھایا۔مظاہرے کی خبر پاتے ہی میئر بدھان اپادھیاے جائے وقوع پر پہنچے اور مظاہرین سے بات چیت کی۔ اور اس مسئلے کا جلد نبٹارہ کرنے کی یقین دہانی کی۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی بھی کچھ ذمہداریاں ہیں۔لوگوں کو پینے کاپانی سے کھانااور پینے کاعلاوہ دیگر کام اس پینے کاپانی سے نہیں لینا چاہیئےتاکہ سبھوں کو مطلوبہ پانی مل سکے۔انہوں اس گاوں کے کچھ لوگوں کو اس بارے میں بات چیت کرنے کے لئے کارپوریشن میں آنے کی گزارش کی۔


. میئر نے میڈیا کو بتایا کہ ساتگرام میں پانی کی لائن ہے لیکن لوگوں کو کچھ پریشانی ہو رہی ہے اس لئے آج انہوں نے مظاہرہ کیا۔وہ خود وہاں گئے اور لوگوں کو سمجھایا ۔یہ پریشانی بہت جلد دور ہو جائے گی۔بورو چیئرمین شیونند باوری نے کہا کہ ہلکی پریشر کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی ہورہی ہےاس لئے آج مظاہرہ چل رہا تھا میئر خود وہاں گئے اور لوگوں کو سمجھایا اور وعدہ کیا کہ بہت جلد ہی اس مسئلے کا حل نکال دیا جائے گاساتھ ہی انہوں نے ایسکو کے عملے پر انگلی اٹھاتے ہوئے کہا کہ پانچ کیلومیٹر کے دائرے میں رہنے والی آبادی تک پانی کی سپلائ کی اخلاقی ذمہداریاں ہیں لیکن وہ لوگ ایسا نہیں کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *