Asansol

بچے کو جنم دینے کے بعد ماں کی موت پر مشتعل عوام کا روڈ جام،ڈاکٹر پر لاپرواہی کا الزام ۔

نعمت پور پولس کی یقین دہانی کے بعد روڈ جام اٹھایا گیا۔

آسنسول(شکیل انور)ایک بچی کے جنم دینے کے بعد ماں کی موت ہوجانے کے بعد خاتون کے گھر والوں کی طرف سے کافی ہنگامہ مچارہااور ڈاکٹر کے خلاف کارروائ کے مطالبہ کو لےکرنعمت پور,ڈیشرھ گڑھ اور ایسکو روڈ کو جام کر کے مظاہرہ دکھایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بدھ کی رات ایک حاملہ خاتون کو نعمتپور کے ایک ڈاکٹر آکاش علی کلینک میں بھرتی کرایاگیا اس کے بعد اس نے ایک بچی کو جنم دیا۔بچی کےجنم کے بعد ماں کی حالت زیادہ بگڑ گئ۔اس خاتون کی سنگین حالت کے پیش نظر اسے دوسرے اسپتال میں بہترعلاج کے لئے لے جانے کے دوران اس خاتون کی افسوسناک موت ہوگئ۔ اس حادثہ کے بعدآج جمعرات کی صبح سے خاتون کے گھر والوں نےروڈ جام کیا۔اور ڈاکٹر پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے مشتعل عوام نے ڈاکٹر کے خلاف کارروائ کا مطالبہ کرنے لگے۔روڈ جام کی خبر پاتے ہی نعمت پور پولس کے عملے جائے وقوع پر پہنچ کر مشتعل عوام کو سمجھانے کی کوشش کرتے ہوئے ڈاکٹر پر جو الزام لگایا گیا ہے اس کی تحقیقات کرکے کارروائ کی یقین دہانی کرائ۔پولس کی یقین دہانی کے بعد روڈ جام اٹھایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *