Asansol

راشن دکانداروں کا آل انڈیا اسٹرائک تیسرے دن داخل

جمعہ کےروز وزیر خوراک کے ساتھ راشن تنظیم کےلیڈر کی میٹنگ کولکاتہ میں

آسنسول(شکیل انور) راشن ڈیلروں کا آل انڈیا اسٹرائک آج تیسرے روز میں داخل ہے۔آج بھی آسنسول کلٹی اور برنپور سمیت مغربی بنگال میں تمام راشن دکانیں بند ہیں۔
آسنسول محکمہ تنظیم کے سیکریٹری مہیش شرما نے بتایا کہ 16 نکاتی مطالبے پر آل انڈیا فیئر پرائس شاپ کے جنرل سیکریٹری بشوامبھر باسو نے متعددمرتبہ مرکزی سرکار اور ریاستی سرکار کو میمورنڈم پیش کیا مگر ہمارے مطالبے پر کچھ بھی دھیان نہیں دیا گیا۔بالاخر مجبوری میں راشن بند کی تحریک پر ہم سب ہیں۔
. مہیش شرما سے پوچھے جانے پر کہ اہم مطالبے کون کون سے ہیں تو بتایا کہ راشن ڈیلروں کو ماہانہ 50 ہزار روپے آمدنی کی گارنٹی دی جائے،نئ مشین وزن کی سپلائ جو کی گئ ہے اسے فورا واپس لیا جائے اس لئے کہ اس کےذریعہ راشن اناج کی سپلائ میں بڑی دیر ہوتی ہے جس کے سبب گاہکوں کو اناج ملنے میں بڑی دیر ہوتی ہے جس سے گاہک کی ناراضگیوں کا سامنا ڈیلر کو کرنا پڑتا ہے اور پی ڈی ایس میں ترمیم کرکے حو نئے قانون نافذ کئے گئے ہیں انہہں منسوخ کیا جائے۔


مہیش شرما نے مزید بتایا کہ ریاستی وزیر خوراک مسٙٹر راتھن گھوش سے آج ہمارے آل انڈیا جنرل سکریٹری بشوامبھر باسو سے بات ہونے والی تھی مگر ریاستی وزیر کے ایک خاص پروگرام بردھمان میں پہلے سے طئے رہنے کے سبب آج یہ میٹنگ نہیں ہوسکی تاہم کل بروز جمعہ کو ریاستی وزیر خوراک سے بات چیت ہورہی ہے اس میٹنگ میں امید کی جارہی ہے کہ مسئلے کا کچھ حل نکل جائے۔اسی دن کولکاتہ پریس کلب میں آل انڈیا فیئر پرائس شاپ کی طرف سے ایک پریس کانفرنس ہو رہی ہے جس میں اسٹرائک کے سلسلے سے کچھ مثبت اعلان کی امید ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ فیڈریشن کی جانب سے آئیندہ 16 جنوری کو رام لیلا میدان کے سامنے دھرنے کا پروگرام بھی طے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *