Asansol

وارڈنمبر44 ترنمول کانگریس کمیٹی کا خون عطیہ کیمپ


امرناتھ چٹرجی کی رہنمائ میں منعقدہ اس کیمپ میں 100 یونٹ خون حاصل ۔


آسنسول(شکیل انور)آسنسول کارپوریشن کے وارڈ نمبر44 کی ترنمول کانگریس پارٹی کی جانب سےجی ٹی رڈ کے کنارے واقع پارکنگ علاقے میں کارپوریشن کے چیئرمین امرناتھ چٹرجی کی قیادت میں ایک خون عطیہ کیمپ منعقدکیاگیا تھا۔اس موقع پروارڈکے کونسلر امرناتھ چٹرجی نے اپنی باتیں رکھتے ہوئےکہا کہ وزیراعلی ممتابنرجی کی قیادت میں ترنمول کا ہر ورکر سماجی خدمات میں پیش پیش رہتا ہے۔انہوں نےاس خون عطیہ کیمپ کے انعقاد کرنے میں شامل ہر ورکر کو مباربادیاں دیں۔اس موقع پر خون تحریک کے علمبردار پروبیردھر،مہابیر استھان سیوا کےارون شرما سمیت خون عطیہ تحریک سے منسلک تمام ورکرس موجود تھے۔یہاں رپورٹ کے مطابق 100 یونٹ خون اس کیمپ سے حاصل ہوئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *