Asansol

ڈی آر ایم آسنسول ڈیویزن دفتر کے سامنے ERly Mens Unionکا بھوک ہڑتال پروگرام


آسنسول(شکیل انور)آج آسنسول ڈی آر ایم دفتر کے سامنے حسب اعلان آل انڈیا ریلوے مینس فیڈریشن کی پکار پر ایسٹرن ریلوے مینس یونین کی طرف سے بھوک ہڑتال کا پروگرام کرکے مرکزی سرکار کی غلط پالیسیوں کے خلاف ظاہرہ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں میں ریلوے ورکرس شریک تھے۔ اس موقع پر فیڈریشن کے ورکنگ کمیٹی کے رکن سبیر رائے نے کہا کہ مرکزی سرکار نئ پنشن اسکیم نافذ کرنےاور ریلوے کو نجی کاری کی طرف لے جانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ساتھ ہی خالی عہدوں پر کوئ تقرری نہیں ہورہی ہے ۔سرکار کی ان ارادوں کی مخالفت فیڈریشن ایک لمبے عرصہ سے کررہا ہے مگر مرکزی سرکار کی کانوں میں جیوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔۔
یادرہے کہ کل بھی ریلوے احاطے میں بھوک ہڑتال کرکے مرکزی سرکار کے خلاف اندولن کیاگیا تھا۔آج یونین کی جانب سے ڈی آر ایم دفتر کے سامنے احتجاج کیا گیا اور آئیندہ 11 جنوری کو کولکاتا کے فیئرلی میں بھوک ہڑتال پر یونین کے ممبران بیٹھیں گے۔اس کے بعد دلی کے راملیلا میدان پر ایک بڑا احتجاجی جلسہ ہوگا جس میں یہ فیصلہ کیا جائےگا کہ ریلوے ورکرس لگاتار ہڑتال کریںگے یا نہیں۔ مسٹر سبیر رائے نے کہا کہ ٹریڈیونین ذریعہ ہڑتال کرنے کے لئے ان کی تنظیم کے 99فیصدی ممبران کی رائے بذریعہ بیلٹ لی جاتی ہے اور ریلوے مینس یونین کے 99فیصدی ممبران اس کے راضی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر سرکارنئ پنشن اسیم ہٹاکر پرانی پنشن اسکیم لاگو نہیں کرتی ہے اور ریلوے کی نجیکاری کا عمل نہیں روکتی ہے تو پھر ریلوے ورکرس 1974 کی طرح پھر سے مسلسل ہڑتال کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *