Asansol

آسنسول اتر اسمبلی حلقہ کے ترنمول پارٹی کی ورکرس میٹنگ



اسنسول (شکیل انور)لوک سبھا الیکشن میں ترمول کانگریس کےجو بھی امیدوار ہوں اس کی جیت کو ہر حال میں یقینی بنانا ہے۔اور ممتا بنرجی کے ہاتھوں کو مضبوط کرنا ہے.ان الفاظ کا اظہار ریاستی وزیر و اتر اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے مولائے گھٹک نے آج پارٹی کی ورکرس کانفرنس میں کیا۔اس موقع پر اتر اسمبلی حلقہ کے سبھی وارڈوں کے چھوٹے بڑے لیڈران موجود تھے۔ ریاستی وزیر مولائےگھٹک نے کہا کہ ممتابنرجی جس طرح اس ریاست میں ترقیاتی کام کررہی ہیں وہ کام سبھوں کی نظروں میں ہیں۔آنے والے لوک سبھا چناو میں پارٹی کےتمام ورکرس ایک اور متحد رہ کر ترنمول کے پارٹی امیدوار کی جیت کو یقینی بنانا ہے۔مولائےگھٹک نے بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی اور اس کے لیڈران جھوٹ کے سوا کچھ نہیں کہتے ہیں ۔بی جے پی جب اقتدار میں آئ تھی تو اس وقت گیس سلنڈر کی قیمت 400 روپے تھی اور اقتدار میں آنے کے بعد اس بی جے پی نے اس کی قیمت 1200 روپے کردی اور چناو کے پہلے اس میں200روپے گھٹا دی اور اور چناو جیتنے کے بعد پھر اس میں400 روپے بڑھا دی جائےگی انہوں نے کہا لوگوں کو سمجھانے کی ضرورت ہے بی جے پی عوام کو دھوکہ دیتی ہے اور جھوٹا وعدہ کرتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *