آسنسول میں یکجہتی مارچ ترنمول کانگریس کا
آسنسول(شکیل انور)آج اجودھیا میں جہاں رام مندر کے پران پرسشٹھا کے موقع سے بی جے پی کی طرف سے دیش کی تمام مندروں میں رام بھگوان کی پوجا ہوئ اور گلیوں اور شاہراہوں کو بھگواجھنڈوں سے بھر دیا گیا تھا اور بعض علاقوں میں بی جے پی نے رام چندر کی رتھ نکا لی وہیں دوسری طرف ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی کی ہدایت پر بنگال کے تمام اضلاع میں یکجہتی کا جلوس نکالا گیا جن کے ذریعہ اہل وطن کو یہ پیغام دیا گیا کہ یہ ہندوستان سبھوں کا ہے اس کے سرزمین پر ہندو سکھ عیسائ اور مسلمان سبھی مل جل کر رہتے ہیں۔یہاں نفرت کی ہوا نہیں چل سکتی ۔ یہاں سبھی مذاہب کے افراد ایک دوسروں سے مل جل کر ہم آینگی اور بھائ چارگی کی فضا میں رہتے ہیں۔
اسی پیغام کو لے کر آج آسنسول اتر اسمبلی حلقہ نمبر ایک کے صدر گرداس چٹرجی کی قیادت میں قومی یکجہتی پر مبنی ایک بڑا جلوس جی ٹی روڈ پرنکالا گیا ۔جس میں تمام مذاہب کے افراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔مذکورہ جلوس گرجا موڑ سے نکل کر آسنسول کے راہالین پارٹی آفس تک گیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ترنمول لیڈر گرداس چٹرجی نے کہا کہ ریاست کی وزیراعلی ممتابنرجی کی ہدایت پر اس یکجہتی جلوس کو نکالا گیا انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی ریاست سبھی مذاہب کے لوگوں کے لئے ہے۔یہاں سبھی ایک دوسرے سے مل جل کر رہتے ہیں۔یہ ریاست امن و امان کا گہوارہ ہے.اس ریلی سے یہی پیغام دیش میں پہنچایا گیا ہے۔