آسنسول کے فتح پور میں یوم جمہوریہ کے موقع سے کمبل کی تقسیم پرکھڑا ہوا تنازع
آسنسول(شکیل انور)آسنسول دکھن تھانہ کے تحت فتح پور میں یوم جمہوریہ کے موقع سے گاوں میں کمبل کی تسیم کے معاملے کو لے کر دو گروپوں میں زبردست بحث ہوئ گاوں کے لوگ اس معاملے میں دو گروپ میں بنٹ ہو گئے ایک گروپ کا کہنا تھا کہ اس مندر میں پوجا ارچنا کے بعدضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کریں گے اور اس کے لئے گاوں کے اس گروپ نے پاس ہی کے علاقے کے سابق ترنمول کانگریس روہت نونیا کو بحیثیت خصوصی مہمان بنایا تھا۔جس پر اس گاوں کے موجودہ ترنمول کانگریس کونسلر کے حمایتی ناراض ہوئے اور اس جگہ کوئ بھی تقریب منانے پر روک لگادی جس پر ماحول بگڑ گیا اور دونوں گروپ میں زبردست تیکھی بحثیں ہونے لگیں۔گاوں کے لوگوں کا کہنا تھا کہ موجودہ مقامی کونسلر کو اس موقع پر دعوت کیوں نہیں دی گئ۔ اس معاملہ پر گاوں کے دو گروپوں میں مار پیٹ کی نو بت کی فضا بن گئ۔پولس کو خبر ملتے ہی جائے وقوع پر آکر حالات کو قابو میں لانا پڑا۔
