اسکول وین میں لگی آگ
خدا کاشکر ہے کہ بچوں سے خالی تھی یہ اسکولی وین
آسنسول(شکیل انور) آسنسول کے کلیان پور سٹیلائٹ ٹاونشپ علاقے میں واقع DAV پبلک اسکول کے بچوں کو لجانے والی ایک پول کار میں آج صبح اچانک لگی آگ سے سنسنی پھیل گئ۔یہ تو خدا کا بڑا کرم تھا کہ اس وین میں اسکول کے بچے نہیں تھے۔ پولکار کے مالک راجیش باوری نے کہا کہ چند مقامی بچےDAV اسکول کے پاس پٹاخہ چھوڑتے ہیں انکو منع کرنے باوجود یہ نانتے نہیں ہیں۔آگ کی خبر پاتے ہی فوری طور دمکل کی انجن پہنچ گئ اور آگ میں قابو پایاگیا۔اس پراسرار حادثے کی تحقیقت اسکول کی انتظامیہ سے شروع ہوئ ہے۔آج پولکار کے مالک کو اسکول انتظامیہ نےطلب کیا ہے۔بتایا جاتا ہے یہ حادثہ اس وقت رونما ہوا جب یہ پولکار آج صبح اسکولی بچوں کو اسکول میں اتار کر اسکول کے قریب آ کے حسب معمول کھڑی تھی۔
