Asansol

ڈاکٹر کے گھر میں لگی بھیانک آگ۔ کوئ جانی نقصان نہیں۔


آسنسول: آسنسول کے قمرپور کے سوریہ سین کے ایک دو منزلہ مکان میں آگ لگنے کی واردوات رونما ہونے سے سنسنی پھیل گئ۔یہ مکان ایک ڈاکٹربی بی گپتا کاہے جسمیں وہ اپنی فیملی کے ساتھ رہتے ہیں۔ جس وقت یہ واردات رونما ہو ئ اس وقت وہ انکے بچے اور اہلیہ گھر پر تھیں۔دوران واردات گھر کے اند پھنس ہوئے تھے۔وہ تو اللہ کاشکر ہے کہ خبر پاتے ہی فائر انجن فورا جائے وقوع پر پہنچ گئ اور دمکل کے عملے گھر کے اندر سے دھنواں میں ہھنسے لوگوں کو گھر سےکسی طرح باہر برآمد کیا۔ابتدائ رپورٹ کے مطابق یہ آگ شارٹ سرکٹ کے سبب رونما ہوئ ۔تاہم موت کے قریب سے نکل جانے پر ڈاکٹر اور انکے فیملی ممبرس خود حیرت میں تھے اس لئے کہ دھنواں سے ان کا دم گھٹ رہا تھا ڈاکٹر نے بتایا کہ وہ صبح گھر کے اندر بنے پوجا گھر میں شری رام بھگوان کی پوجا کر کے سونے کے لئے گئے کہ اچانک پورا مکان آگ کے شعلے میں لپٹ گیا۔اورگھر سے نکلنے کا راستہ ہی نظر نہیں آرہا تھا۔سیڑھیوں تک شعلوں کی لپیٹ میں تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *