Asansol

آسنسول لوک سبھاالیکشن کی نامزدگیاں 18اپریل سے شروع


سو میٹر پہلے ہی لشکر کو روک دیا جائےگا۔5 افراد ہی ہال میں جاسکیں گے۔الیکشن کمشنر کا سخت ضابطہ اس بار


:آسنسول لوک سبھا چناو کے لئے کل یعنی 18 اپریل سے انتظامیہ کی طرف سے شروع ہوگی اور اس کی تیاری پوری طرح کر لی گئ ہے۔اس سلسلے میں کانگریس لیڈر پرسنجیت پوئٹنڈی نے بتایا کہ کل 18 اپریل سے نامزدگیوں کے کاغذات داخل کرنے کا سلسلہ شروع ہورہا ہے۔یہ سلسلہ 25 اپریل تک چلےگا۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ڈی ایم کی صدارت میں گزشتہ دن ہونے والی آل پارٹی میٹنگ کے دوران انتظامیہ نے  یہ بتا دیا تھا کہ نامزدگی کے لئے کیا کیا ضابطے ہیں۔
   پرسنجیت پوئٹنڈی نے بتایا کہ اس بار الیکشن کمیشن کی ہدایت ہے کہ نازدگی کے لئے کوئ بھی امیدوار اپنے ساتھ لاکھوں لوگوں پر مشتمل لشکر لا سکتا ہے مگر اس لشکر کو ہال سے 100 میٹر  کی دوری پر روک دیا جائےگا اور ہال کے اندرامیدوار سمیت5 افراد کو ہی اندر جانے کی اجازت ملےگی۔ انہوں نے کہا نامزدگی سے قبل ہی امیدوار کو اپنو ایفی ڈیوٹ تیار کروا لیناہوگا۔اور الیکشن کمیشنر کی طرف سے جو فارم دیا گیا ہے انکو صحیح طریقے سے بھرنا ہوگا۔۔
  کانگریس لیڈر پرسنجیت پوٹنڈی نے مزید بتایا کہ اس آل پارٹی میٹنگ میں ڈی ایمسے پوچھے جانے پر کہ ایک امیدوار کتنی گاڑیوں کا استعنال کرسکتاہے اس پر ڈی ایم نے کیا کہ  سیاسی امیدواروں کے ذریعہ انتخابی مہم میں ان گننت گاڑیوں کا استعمال کرسکتاہے لیکن ووٹ کے دن گاڑیوں کی تعداد پوچھے جانے پر کوئ واضح جواب نہیں ملا۔انہوں نے کہاکہ پرسوں ہونے والی میٹنگ میں یہ موضوع دوبارہ اٹھایا گیا تھا .جس میں بتایاگیا کہ پرچار کے دوران تمام گاڑیوں کے اخراجات امیدوار کے ملنے والی مالی دائرےکی اجازت کے تحت ہی شامل ہوں گے ۔لیکن ووٹ کے روز ہر ایک امیدوار کے لئے چند طے شدہ ضابطے ہونگے کیونکہ یہ لوک سبھا کا چناو ہے اور ہر ایک لوک سبھا حلقہ کے تحت سات اسمبلی حلقے آتے ہیں۔اس لئے ہر ایک حلقہ میں ایک گاڑی کی اجازت ہوسکتی ہے۔اس طرح ایک سیاسی امیدوار کو اپنے ساتھ سات گاڑیوں کے لینے کی اجازت ہے۔اس کے علاوہ ایک گاڑی امیدوار اور دوسری گاڑی الگ سے انکے الیکشن ایجنٹ کے استعمال کرنے کی احازت ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *