Asansol

آج سے مدھیامک امتحان شروع

کل85 مراکز میں امیدواروں کی تعداد28168۔ مراکزمیں ترنمول کے لیڈروں نےکیاطالب علموں کا گلاب سے استقبال



آسنسول(شکیل انور) آج سے مدھیامک کے امتحانات شروع ہوگئے ہیں۔ پسچم بردوان ضلع میں اس کے لئے85 مراکز بنائے گئے ہیں اور امتحان میں شریک ہونے والے طلبااور طالبات کی تعداد28163 ہے۔امتحانات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کےلئے ایس ڈی او بسواجیت بھٹہ اچاریہ نے ایک اعلی سطح کی مٹنگ کی جس میں محکمہ تعلیم ، پولس محکمہ اور بجلی محکمہ کے اعلی افسران شامل تھے۔پولس کو ہدایت دی گئ کہ امتحان کے دن صبح 7 بجے سے ہی پولس ہر چوراہے پر موجود دہےگی تاکہ امتحان دینے والے امیدواروں کو امتحانی مراکز تک پہنچنے میں کوئ دقت نہ ہوسکے۔
. آج صبح7 بجے سے ہی ہر چوراہے اور بھیڑ وال راستوں پر پولس کا بندوبست دیکھا گیا۔امتحانی مراکز کے گیٹوں کے سامنے ترنمول کانگریس کے رہنمااپنی حمایتوں کے ساتھ اور مقامی تھانوں کے پولس افسران امیدواروں کے استقبال میں نظر آرہے تھے۔آسنسول اولڈ اسٹیشن ہا ئ اسکول جہاں اردو گرلس کا سنٹر ہے وہاں ڈپٹی میئر ابھیجیت گھٹک نے طالبات کا استقبال گلاب کے پھولوں سے پیش کیا۔اور سالان پوراور برا بانی سے ملی اطلاع کے مطابق وہاں بھی پنچایت بلاکوں کے عوامی نمائیندوں نے سنٹر میں داخل ہونے والے طلبا اور طالبات کو گلاب کا پھول اور ایک قلم اپنی نیک خواہشات کے ساتھ پیش کرتے نظر آئے۔ آج مادری زبان کا پرچہ تھا۔تادم تحریر کہیں سے کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *