Asansol

رانی گنج پیپرمل میں کام بند کی نوٹس کےخلاف ڈی ایل سی دفترکےسامنےسیتوکااحتجاج


آسنسول(شکیل انور)رانی گنج کے بلبھپور میں پیپر مل Paper Mill میں انتظامیہ کی جانب سے اچانک کام بند کرنے کی نوٹس لگا دینے کے بعد یہاں کے ورکروں میں زبردست مایوسی اور اداسی کا ماحول چھایا ہوا ہے۔اس نوٹس کے لگنے کے بعد بایاں محاذ کی مزدور تنظیم سیتو کی جانب سے گیٹ کے سامنے روز مظاہرہ جاری ہے۔آج DLC افس میں اس مسئلے پر سہ طرفی میٹنگ ہونے کی بات کہی گئ اس سے قبل یہاں سیتو کی قیادت میں ایک احتجاجی جلسہ منعقد کر کے دو مہینے کی بقایا تنخواہ اور مل کو چالو کرنے کا مطالبہ کیا گیا یہاں اس جلسہ کو سیتو لیڈر ہیمنت پربھاکر نے خطاب کیا تھا۔واضح ہو کہ گزشتہ 30 جنوری کو مل انتظامیہ کی جانب سے کام بند کی نوٹس لگا دی گئ تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *