آسنسول فیملی کورٹ تنازع
وکلاءغیر معینہ دھرنا پر بیٹھے
آسنسول: آسنسول عدالت کے وکلاء بہت دنوںسے فیملی کورٹ کے معاملہ پر احتجاجی تحریک چلا رہے ہیں۔ آج اس معاملہ کو لے کر آسنسول عدالت کے وکلاء آسنسول بار ایسوسی ایشن کی زیر قیادت کورٹ احاطے میں آج سے غیر معینہ مدت کے لئے دھرنا پر بیٹھ گِے ہیں۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر راجیش تیواری، سکریٹری بانی منڈل،شیکھر کنڈو،پرمودسنگھ سمیت تمام سینیئر ایڈوکیٹ موجود تھے
اس بارے میں ایسو سی ایشن کے صدر راجیش تیواری نے بتایا فیملی کورٹ کے معاملہ پر بار ایسو سی ایشن کی جانب سے لمبے عرصہ سے تحریک چلا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک ہی عدالت میں 30000 معاملے شنوائ کے لئے دے دیا جائے اس میں لوگوں کے لئے بڑی پریشانی ہوگی ایک ایک تاریخ ملنے میں بڑی تاخیر ہو گی ۔وکلاء کا مطالبہ ہے کہ جو معاملے جن کورٹ میں چل رہے تھے ان معاملے کو اسی کورٹ میں واپس کئے جائیں۔ مسٹر راجیش تیواری ایڈوکیٹ نے مزید بتایا کہ آسنسول کے وکلاءاس معاملے میں زونل جج اور ہائ کورٹ کے جج کے رابطے میں ہیں لیکن ابھی تک کوئ ٹھوس جواب نہیں ملا ہے جس کے لئے آج وکلاء دھرنا پر بیٹھ گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فیملی کورٹ سے سب سے زیادہ متاثر انصاف کی امید لئے آنے والے لوگ ہونگے۔ اس لئے کہ شنوای میں انہیں طویل مدت کا انتظار کرنا پڑے گا۔ ایسی صورت حال میں انہیں بڑی ذہنی تکلیفوں میں رہنا ہوگا۔ لہذا لوگوں کی پریشانیوں کے مدنظر وکلاء کا مطالبہ ہے کہ جب تک فیملی کورٹ کا مرحلہ بند نہیں کیا جائے گا یہ دھرنا جاری رہےگا۔