Asansol

اسنسول میونسپل کارپوریشن کے نئے کمشنر راجو مشرا IAS


آسنسول(شکیل انور)آسنسول میونسپل کارپوریشن کے نئے کمشنر راجو مشرا آی اے ایس نے آج اپنے اس نئے عہدہ کا چارج سنبھال لیا۔پیشرو کمشنر ڈاکٹر آکنکچھا بھاسکر نے اپنے نئے تقرر پانے والے مسٹر راجو مشراکو اس عہدہ کاچارج سونپا۔
    آسنسول کارپوریشن کے میئر بدھان اپادھیائے،ڈپٹی میئر سید وسیم الحق،چیئرمین امرناتھ چٹرجی، میئران کانسل ممبر اندرانی مشرا،سکریٹری شبھوجیت باسو اورکارپوریشن کے دیگر عہدہداران نے ان نئے کمشنر کا والہانہ استقبال کیا۔
    یاد رہے کہ چند مہینے قبل ADDA کی سی ای او ڈاکٹر اکنکچھا بھاسکر کو میونسپل کمشنر کے عہد پر تقرری کی گئ تھی۔وہیں اب ڈاکٹر آکنکچھا بھاسکراےڈی ڈی اے کی CEOرہیں گی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ راجو مشرا IASاورداکٹر آکنکچھا بھاسکر IAs دونوں شوہر بیوی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *