ریلوےحدکےخستہ راستےکی تعمیر کے لئےکارپوریشن نےعوامی سہولت کیلئےبیڑہ اٹھایا
کارپوریشن خرچ کرے گا14لاکھ روپے۔میئر نےتعمیری کام کاسنگ بنیاد رکھا۔
۔
آسنسول (شکیل انور)آسنسول اسٹیشن روڈ جس کی حالت نہایت ہی خستہ ہے۔یہ ایک اہم راستہ ہے جہاں سے روزانہ لاکھوں افراد پیدل یا گاڑیوں سے آسنسول اسٹیشن اور آسنسول نارتھ علاقے کے لئے آمدورفت کرتے رہتے ہیں۔یہ راستہ ریلوےمحکمہ کے دائرہ میں آتاہے اس لئے اس اہم راستے کو اچھی حالت میں رکھنے کی ذمہداری ریلوے پر آتی ہے مگر آسنسول ریلوے انتظامیہ سوائے ڈی آر ایم دفتر اور ریلوے افسروں کے بنگلے سے گزرنے والے راستوں کی ہی تعمیر و مرمت کا کام کرتی ہے۔ان باتوں کا اظہار آج آسنسول کارپوریشن کے چیئرمین امرناتھ چٹرجی نے استیشن روڈ کے راستے کی تعمیر و مرمت کے کام کاسنگ بنیاد کے موقع پر کیا۔ امر ناتھ چٹرجی نے مزید کہا کہ آسنسول ریلوے محکمہ کی طرف سے کسی بھی راستے کی تعمیر و مرمت کا کام نہیں کیا جاتا ہے وہ صرف ڈی آر ایم بنگلوں سے لے کر لوکو اسٹیڈیم تک کے راستے کی رکھ رکھاو کرتی ہے جبکہ آسنسول کارپوریشن کو دومہانی سمیت مختلف راستے کی دیکھ ریکھ کرنی پڑتی ہےاور ساتھ ہی ان راستوں میں لائٹوں کا بندوبست کارپوریشن کرتا ہے۔انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ریلوے چونکہ مرکزی سرکار کے ذمے میں ہیں اور یہاں ترنمول کانگریس کیاس ریاست میں سرکار ہے اس وجہہ سے ریلوے انتظامیہ اس اہم راستے کی خستہ حالی پر کوئ توجہ نہءں دیتی ہے۔
اس موقع پر میئر بدھان اپادھیائے نے کہا کہ عوام کو اس اہم راستے سے آمدورفت میں بےحد تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑتاہے۔لہذا آسنسول کارپوریشن نے عوام کی سہولت کا خیال رکھتے ہوئے اس راستے کی مرمت وتعمیر کے لئے 14 لاکھ روپے کا فنڈ مختص کیا ہے۔جس کا سنگ بنیاد آج رکھا گیا ہے۔
. اس موقع پر ڈپٹی میئر سید وسیم الحق،ایم آئ سی گرداس چٹرجی اور کارپوریشن کے انجینیئر اور افسران بھی موجود تھے۔جنہوں نے ناریل توڑ کر کام کا آغاز کیا۔