Asansol

صنعت کار کےپوتے کی اغوا کی کوشش ناکام۔ پھیلی سنسنی



آسنسول(شکیل انور)رانی گنج کے ایک مشہور صنعت کار کے سات سال کے پوتے کو آج بوگڑا موڑ کے پاس اغوا کرنے کی کوشش کی گئ تھی مگر مقامی چند لوگوں کی موجودگی سے اغواکار بھاگ کھڑے ہوئے۔آج صبح اس ناکام اغوا کی خبر پھیلتے ہی رانگنج میں سنسنی پھیل گئ۔اور رانی گنج پولس اس کی تحقیات میں جٹ گئ ہے کہ آخر وہ لوگ کون تھے اور ان کا اس واردات کو انجام دینے کا مقصد کیا تھا۔
   ملی رپورٹ کے مطابق رانیگنج کے مشہور صنعتکاررام کمار شاردا کا پوتا ریحان حسب سابق اپنی کار سے آسنسول کے سینٹوینسینٹ اسکول جارہاتھاتبھی جموریا کے سریپور پھانڑی علاقہ کے بوگڑا موڑ کے پاس ایک کار پر سوار چند لوگوں نے اس کار کو روک لیا۔مگر اس جگہ پر چند مقامی لوگ کھڑے تھے جنہوں نے انہیں دیکھ لیا او آگے بڑھ کر مداخلت کی تو وہ لوگ فرار ہوگئے۔ فی الحال اس واردات سے لوگ حیران ہیں کہ یہ اغوا کی کوشش کس مقصد سے کی جارہی تھی۔اسی درمیان پولس اس واردات کی گتھی کو سلجھانے میں لگ چکی ہے۔وہیں چند لوگوں نے دعوی کیا اغواکار رانی گنج موڑ سے ہی کار سے پیچھا کر رہے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *