DurgapurWest Bengal

ترنمول سپریموممتابنرجی پہنچیں درگاپور



لیڈروں کے ساتھ کی اہم میٹنگ، گٹھ بازی دور کرنے کی سخت ہدایت


آسنسول(شکیل انور) ترنمول کانگریس کی سپریمو آج شام درگاپور پہنچیں ۔انڈال ہوائ اڈہ پر وزیر اعلی کے استقبال کے لئے ریاستی وزیر قانون مولائے گھٹک،وزیر پنچایت ڈاکٹر پردیپ مجمدار، ضلعی صدر نریندر ناتھ چکرورتی سمیت کئ لیڈران موجود تھے۔اس کے بعد ممتابنرجی درگاپور سرکٹ ہاوس میں ضلو کے تمام لیڈروں کےساتھ اہم بیٹھک کی۔جس میں لوک سبھا الیکشن کی تیاری اور پارٹی کی یقینی جیت پر گفت و شنید کی گئ۔یہاں ترنمول کے ریاستی سکریٹری وی سیوا داسن داسو، آسنسول کے میئر بدھان اپادھیائے،اے ڈی ڈی اے چیئرمین تاپش بنرجی، اہم ایل اے ہرے رام سنگھ، آئ این ٹی ٹی یو سی ضلعی صدر ابھیجیت گھٹک اور سابق ایم ایل اے بسواناتھ پڑیال سمیت تمام لیڈران نوجود تھے۔
آئیندہ لوک سبھا چناوکےپیش نظر یہ بیٹھک یہاں اہم مانا جارہا ہے۔2019 کے لوکسبھا چناو اس ضلع کے دونوں لوک سبھاوں کی سیٹوں کو بی جے پی نے حاصل کر لی تھیں۔2021 کے ذیلی چناو میں آسنسول سیٹ کو ترنمول نے قبضہ کر لیا تھا۔اب 2024 میں ہونے والے لوک سبھا سیٹ کے لئے ترنمول پارٹی نے دوبارہ بہاری بابو شتروگھن سنہا کوامیدوار بنانے کا پہلے ہی اعلان کردیا ہے۔اس بار درگاپور بردوان سیٹ بھی ترنمول ہرحال میں جیتنا چاہتی ہے۔اس لئے اس بیٹھک میں گٹھبازیاں دور کر کے پارٹی کی جیت کے لئے ایک ساتھ کام کرنے کی ترنمول سپریمو ممتابنرجی نے سخت طور سے تمام لیڈروں کو ہدایت دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *