درگاپور اسٹیل پلانٹ میں حادثہ۔
پانچ مزدور سنگین زخمی
آسنسول(شکیل انور)درگاپور اسٹیل پلانٹ میں ایک بار پھر حادثہ رونما ہوا ہے۔گزشتہ چند برسوں میں پکانٹ میں ہورہے حادثے میں کئ مزدوروں کی جانیں چلی گئیں ہیں۔جمعرات کو اسٹیل پکانٹ کے اندر بلاسٹ فارننس کنورٹر بلاسٹ سے پانچ مزدوروں زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح درگا پور اسٹیل فیکٹری کے اندر بلاسٹ فارنینس کنورٹر میں آگ لگنے سے پانچ مزدور سنگینطور سے زخمی ہوئے ہیں ان میں دو ٹرینرس، دو ٹھیکہ ملازم اور ایک مستقل مزدور ہیں۔ سنگین زخمی ہونے والے مزدوروں کو پہلے درگاپور اسپتال میں بھیجا گیا تھا حالت بگڑنے کے بعد بدھان نگر ایک غیر سرکاری اسپتال میں لے جایا گیا.اس حادثہ پر اسٹیل پلانٹ کی اتھاریٹی نے تحقیقات شروع کردی ہے