Asansol

معروف غزل سنگر پنکج ادھاس اب نہیں رہے۔



موسیقی کی دنیا میں سوگ کی لہر



آسنسول(شکیل انور)معروف غزل سنگر پنکج ادھاس آج شام72 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔ان کی موت سے نہ صرف بھارت بلکہ دنیا کے موسیقی حلقے میں غم و افسوس کے بادل چھا گئے۔اس کی موت کی خبر انکی بیٹی نے اپنے ٹیوٹر کے ذریعہ دی  ہے۔
    پدم شری ایوارڈ یافتہ پنکج ادھاس کی پیدائش 1951 میں گجرات میں ہوئ تھی 1980-1990 کی دہائ میں انکی غزلوں نے موسیقی اور غزلوں کی دنیا میں انمٹ نقش چھوڑی ہےجس کی دھوم پوری دنیاابھی بھی جاری ہے۔۔خاصکر چٹھی آئ ہے،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جیوں تو جیئے کیسے،۔۔۔۔۔ سکھ دکھ ہے ایک سبکا۔۔۔۔۔۔۔،جیسے نغمے آج بھی غزلوں کے شیدائ جب سنتے ہیں توجھوم جاتے ہیں۔ انکا پروگرام آسنسول برنپور اور درگاپور  میں بھی منعقد ہوا تھا۔آج انکی رحلت کی خبر اس آسنسول صنعتی شہر میں بھی سوگ کی لہر پائ جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *