Asansol

185زائرین حج کے لئے تربیتی پروگرام



آسنسول(شکیل انور)آسنسول کے رابندر بھون میں اس سال کے حج زائرین کے لئے ڈسٹرکٹ آفسربرائے اقلیتی محکمہ کی جانب سے ایک تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے محمد قمرالہدی (ایم ایم آر) نے بتایا کہ حسب سابق آج رابندر بھون میں    ضلعی ترنمول کانگریس اقلیتی لیڈر سید محمد افروز کی قیادت میں لگ بھگ 181 زائرین حج کے لئے تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ڈاکٹر ذیشان الہی،الحاج محمد ندیم الحق ایڈوکیٹ، محمد ہارون، الحاج کوثر امام اور الحاج مختار انصاری موجود تھے۔ یاد رہے کہ کئ برسوں سےخدام الحجاج کی حیثیت سے موجود رہنے والے سید محمد افروز نے بتایا کہ حج میں جانے والوں کے لئے سرکار کی طرف سے تربیتی کے پروگرام کئے جارہے ہیں اور عازمین حج کے لئے یہ تربیت لازمی ہوتا ہے۔اس پروگرام کے دوران عازمین حج کے ارکان کے سلسلے سے پورے طور سے تربیت دی جاتی ہے تاکہ مکہ اور مدینہ میں حج کے دوران حاجیوں کو کسی تکلیف کا سامناکرنا نہ پڑے۔اس تربیتی پروگرام میں ضلع بھر سے 181 زائرین کوتفصیل کے ساتھ تربیت دی گئ.اس موقع پر DOMA کے کوشک بنرجی,اے ڈی ایم سنجے پال، ایف آر اوگوتم ہلدار،سی ایم او ایچ،اور ڈپٹی میئر محمدوسیم الحق اور دیگرافراد موجود رہے ..


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *