Asansol

مرکزی فورس کی تین کمپنیاں آسنسول پہنچ گئیں۔کلٹی حلقہ میں گشت۔ابھی اور آنا باقی ہے


اسنسول(شکیل انور)لوک سبھا چناو کی تاریخ کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے تاہم مرکزی فورس   کی آمدمغربی بنگال میں شروع ہوچکی ہے۔ آج منگل کو مرکزی فورسیز کی تین کمپنیاں آسنسول درگاپور پولس کمیشنریٹ علاقے میں آگئیں۔ خبر میں بتایا جارہاہے کہ چناو کو پرامن کرانے اورعلاقے کی صورتحال کو پرامن بنائے رکھنے کی غرض سے الیکشن کی حتمی تاریخ کے اعلان کے قبل ہی مرکزی فورس کے مسلح جوان اس ریاست میں پہنچ رہی ہیں۔آج  کلٹی تھانہ علاقے میں مرکزی فورس کی ایک کمپنی پہنچ گئی۔مرکزی فورس کے جوانوdں نے آج کلٹی کے سیالڈانگہ،کھیلان دھورا،لال بازار سمیت مختلف علاقوںمیں روٹ مارچ کیا۔آسنسول درگاپور پولس کمیشنریٹ کے اے سی پی ویسٹ(کلٹی) جاوید حسین اور کلٹی تھانہ انچارج کشنیندو دتہ سمیت دیگر پولس افسران اس روٹ مارچ میں شامل تھے۔مرکزی فورس کے افسران اپنی گشت کے دوران مقامی لوگوں سے بات چیت بھی کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *