Asansol

دوکروڑکےترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا میئر بدھان اپادھیاےنے



آسنسول(شکیل انور)دو کروڑ روپے سے زاید رقموں کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد آج آسنسول میونسپل کارپوریشن کے میئر بدھان اپادھیائے نے رکھا۔ان سنگ بنیاداور چند کے افتتاح کی تقریبات میں ڈپٹی میئر ابھیجیت گھٹک،بورو چیئرمین راجیش تیواری، ڈاکٹردیباشش سرکار ودیگر افراد موجود تھے۔
   میئر نے وارڈ نمبر 50 کے چیلی ڈانگہ میں 45 لاکھ روپے سے بنی ایک کمیونٹی ہال کا افتتاح کیا۔اس کے بعد شتابدی پارک کے پاس ایک کروڑ 45 لاکھ روپے سے تعمیر ہونے والے ڈرین کا بھی افتتاح کیا۔ وہیں بودھا میں واقع عیسای قبرستان کی چہار دیواری کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا اس تعمیر میں 12 لاکھ روہے کارپوریشن خرچ کرےگی۔ اس کا سنگ بنیاد بورو چیئر مین راجیش تیواری نے رکھا۔اس موقع پر کارپوریشن انجینیئر آر کے سریواستو، کونسلر اننت مجمدار،ترنمول لیڈر مکیش جھا، منوج جھا سمیت کئ افراد موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *